سٹیٹ بینک 173

سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ایکسپورٹ سکیم کے تحت گائے اور بھینس وغیرہ کے گوشت کی برآمد پر ایکسپورٹ ای فنانس کی سہولت کی اجازت دے دی

اسلام آباد (ر پورٹنگ آن لائن)سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ایکسپورٹ سکیم کے تحت گائے اور بھینس وغیرہ کے گوشت کی برآمد پر ایکسپورٹ ای فنانس کی سہولت کی اجازت دے دی ہے۔ ایس بی پی نے ا س حوالہ سے منفی فہرست میں بعض تبدیلیاں کی ہیں۔ مرکزی بینک نے برآمد کنندگان کو ہدایت کی ہے کہ گائے اور بھینس وغیرہ کے تازہ اور منجمد گوشت کی برآمدات ایچ ایس کوڈنمبر 0201 جبکہ بھیڑ بکری کے تازہ یامنجمد گوشت کی برآمد ایچ ایس کوڈ0204 کے تحت کی جائیں ۔ نئے جاری کردہ کوڈ نمبرز کے تحت کی گئی گوشت کی برآمدات پر ایکسپورٹ فنانس سکیم کے تحت ایکسپورٹ ری فنانس کی سہولت حاصل کی جاسکے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں