طارق ٹیڈی

سٹیج اداکار طارق ٹیڈی کے وارنٹ گرفتاری جاری

لاہور(شوبز رپورٹر)بچوں کا خرچہ ادا نہ کرنے کا معاملہ،فیملی کورٹ نے سٹیج اداکار طارق ٹیڈی کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

فیملی کورٹ نے طارق ٹیڈی کے 15 اگست تک قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

درخواستگزار نے استدعا کی کے سابق شوہر دو بچیوں کا خرچہ ادا نہیں کررہا، عدالت بچیوں کا خرچہ باقاعدہ ادا کرنے کا حکم دے۔