سٹاک مارکیٹ 106

سٹاک مارکیٹ 2 سال کی بلند ترین سطح پر، 100 انڈیکس 48 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا

کراچی(رپورٹنگ آن لائن) پاکستان سٹاک مارکیٹ 2 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، 100 انڈیکس 48 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا ہے۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان سٹاک مارکیٹ سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔

سٹاک مارکیٹ 24 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، ٹریڈنگ کے دوران 1028 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد 100 انڈیکس 48 ہزار 104 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں