راہول گاندھی 148

سویڈن کے ادارے نے تمام کچا چٹھا کھول دیا،بھارت اب جمہوری ملک نہیں رہا،راہول گاندھی

نئی دہلی (رپورٹنگ آن لائن)کانگریس پارٹی کے رہنما راہول گاندھی نے سویڈن کے ایک ادارے کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ سویڈن کے ادارے نے سارا کھچا چٹھا کھول کر ررکھ دیا ہے،بھارت میں اب جمہوریت نہیں رہی۔میڈیارپورٹس کے مطابق بھارت میں حزب اختلاف کی جماعت کانگریس پارٹی کے سرکردہ رہنما راہول گاندھی نے جمہوری اقدار کے نگراں سویڈن کے ایک ادارے کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے ٹویٹ کیاکہ بھارت اب جمہوری ملک نہیں رہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں