v 32

سویا بین آئل کی قومی درآمدات میں 47.17 فیصد کی نمایاں کمی

مکو آ نہ (رپورٹنگ آن لائن)سویا بین آئل کی قومی درآمدات میں جاری مالی سال کے ابتدائی 8 ماہ کے دوران 47.17 فیصد کی نمایاں کمی ہوئی ہے۔ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال میں جولائی تا فروری 26ـ2025 کے دوران درآمدات کی مالیت 106.372 ملین ڈالر تک کم ہو گئی جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا فروری 25ـ2024 کے عرصہ میں سویا بین آئل کی درآمدات کا حجم 201.352 ملین ڈالر رہا تھا۔

اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے پہلے 8 مہینوں کے دوران سویا بین آئل کی ملکی درآمدات میں 94.98 ملین ڈالر یعنی 47 فیصد سے زیادہ کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں