سویابین آئل 151

سویابین آئل کی درآمدات میں جولائی کے دوران 25.53 فیصد کمی

کراچی(ر پورٹنگ آن لائن)ملک میں سویابین آئل کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے ماہ میں 25.53 فیصد کمی اور پام آئل کی درآمدات میں 23.35 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی کے مہینہ میں خوردنی تیل اور بناسپتی گھی کی ملکی کھپت کیلئے 10110 میٹرک ٹن سویا بین آئل درآمد کیا گیا جس کیلے 12.093 ملین ڈالر کا زرمبادلہ ادا کیا گیا۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 24525 میٹرک ٹن سویا بین آئل درآمد کیا گیا تھا جس پر 16.23 ملین ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا تھا۔اس کے برعکس اسی مدت میں پام آئل کی درآمدات میں 23.35 فیصدکا اضافہ ہوا ہے۔ جولائی میں 221958 میٹرک ٹن پام آئل درآمد کیا گیا جس پر 254.02 ملین ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا۔گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں پام آئل کی درآمدات پر 205.93 ملین ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں