سوڈان

سوڈان میں ہزاروں افراد کے مظاہرے، ٹیلی مواصلاتی نظام درہم برہم

خرطوم (ر پورٹنگ آن لائن)سوڈان کے دارالحکومت خرطوم ، اس کے جڑواں شہروں ام درمان اور بحری میں ہزاروں افراد فوج کے اقتدار پر قبضے کے خلاف احتجاجی ریلیاں نکال رہے ہیں لیکن ان مظاہروں سے قبل ٹیلی مواصلاتی نظام درہم برہم کردیا گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق سوڈانی سکیورٹی فورسز نے مظاہروں سے قبل خرطوم اور ام درمان کے درمیان دریائے نیل پر واقع بعض پل بھی بند کر دئیے تاکہ مظاہرین کی آزادانہ آمد ورفت کو روکا جاسکے۔

فوج پر دبائو برقرار رکھنے کی کوشش کررہے ہیں اور ملک میں سول حکومت کو اقتدار کی منتقلی چاہتے ہیں۔بحری شہرمیں احتجاجی مظاہروں کا اہتمام کرنے والی مزاحمتی کمیٹیوں کے ایک بیان میں کہا گیا کہ ہم ایک بار پھرسڑکوں پر قبضہ کریں گے، خرطوم میں صدارتی محل کی طرف بڑھیں گے،فوجی حکمرانی کو مسترد کریں گے اور پرامن رہنے کے اصول کی پاسداری کریں گے۔