لاہور (ر پورٹنگ آن لائن) رواں کاروباری ہفتے کے آخری روز شہر کی صرافہ مارکیٹوں اور بازاروں میں سونے کی قیمت
میں 3 سو روپے فی تولہ کی کمی دیکھنے میں آئی۔ جس کے بعد صرافہ مارکیٹوں میں 24 قیراط سونے کی قیمت 1 لاکھ 17 ہزار 4
سو روپے جبکہ 22 قیراط سونے کی قیمت 1 لاکھ 7 ہزار 616 روپے کی سطح پر رہی غیر ملکی کرنسی کا کاروبار کرنے والے افراد
کاکہنا ہے کہ سونے کی عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 3 ڈالر کمی کی وجہ سے لاہور میں سونے کی
قیمت میں کمی واقع ہوئی ہے۔ جبکہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 1 ہزار 963 ڈالر ہوگئی ہے۔