فی تولہ سونا

سونے کی قیمت میں چوتھے روز بھی اضافہ، تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلسل چوتھے روز بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 92 ہزار 200 روپے ہو گئی۔

ملک میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ سونے کی قیمت میں مسلسل چوتھے روز بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی تولہ قیمت میں آج بھی 400 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 92 ہزار 200 ہو گئی۔

10 گرام سونے کی قیمت میں 343 روپے کا اضافہ ہوا۔ جس کے باعث 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 50 ہزار 514 روپے ہو گئی۔