سونے

سونے کی فی تولہ قیمت میں200روپے کمی

کراچی(ر پورٹنگ آن لائن)عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں21ڈالرز کی کمی ہوئی جس کے بعد سونے کی فی اونس قیمت1932ڈالرز رہی۔

عالمی منڈی میں سونے کے نرخوں میں کمی کے باعث مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت200روپے کمی سے 1لاکھ14ہزار700 اور دس گرام سونے کی قیمت 171روپے کمی سے 98ہزار337روپے رہی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت1300روپے کی سطح پر مستحکم ریکارڈ کی گئی۔