سونے

سونے کی فی تولہ قیمت میں100روپے کمی

کراچی (رپورٹنگ آن لائن) گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 12ڈالرز کمی کے بعد 1799ڈالرز کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔عالمی منڈی میں سونے کے نرخوں میںکمی کے باعث مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت100روپے کمی سے1لاکھ10ہزار200 اوردس گرام سونے کی قیمت85روپے کمی سے 94ہزار479روپے رہی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 1460روپے کی سطح پر مستحکم ریکارڈ کی گئی۔