کراچی (رپورٹنگ آن لائن)بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 6ڈالر کی کمی سے 1839ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا۔قیمت میں کمی کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بدھ کو فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 1850روپے اور 1586روپے کی کمی واقع ہوئی۔قیمت کی کمی کے نتیجے میں کراچی،حیدرآباد،سکھر،ملتان،لاہور،فیصل آباد،راولپنڈی،
اسلام آباد،پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت کم ہوکر 145300روپے ہوگئی اور فی دس گرام سونے کی قیمت کم ہوکر 124571روپے ہوگئی۔اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1560روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1337.44 روپے پر مستحکم رہی۔