فی تولہ سونا

سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کمی

کراچی (رپورٹنگ آن لائن) سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کی بڑی کمی ہو گئی۔

ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں کے مطابق فی تولہ سونا 5 ہزار روپے سستا ہوگیا، مقامی سطح پر 24 قیراط فی تولہ سونا کمی کے بعد 3 لاکھ 51 ہزار روپے کا ہوگیا۔

صرافہ مارکیٹوں میں 10 گرام سونے کی قیمت 4 ہزار 287 روپے کمی سے 3 لاکھ 925 روپے کی سطح پر آگئی۔

انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 53 ڈالر کمی کے بعد 3290 ڈالر پر آگیا۔