لاہور (ر پورٹنگ آن لائن)نامور اداکارہ ماریہ واسطی نے کہا ہے کہ مجھے سونے کی جیولری کا کوئی شوق نہیں ہے البتہ میں نے مختلف نگینوں کی انگوٹھیاں بنا رکھی ہیں جن کو موقع کی مناسبت سے پہنتی ہوں ۔ ایک انٹر ویو میں انہوںنے کہا کہ میرے پاس مالابھی ہیں جنہیں میں اپنے ملبوسا ت کے ساتھ میچ کر کے پہنتی ہوں ۔
ماریہ واسطی نے کہا کہ ہر انسان کا اپنا شوق اور مزاج ہوتا ہے ،خواتین کی اکثریت کو سونے کی جیولری بہت پسند ہے لیکن مجھے اس کا کوئی شوق نہیں۔