سونیا گاندھی

سونیا گاندھی کا کانگریس پارٹی کی صدارت سے مستعفی ہونے کا اعلان

نئی دہلی (ر پورٹنگ آن لائن) بھارتی حزب اختلاف کی جماعت کانگریس پارٹی کی سربراہ سونیا گاندھی نے

اعلان کیا ہے کہ وہ پارٹی کی صدارت سے مستعفی ہو رہی ہیں اور کہا ہے کہ ان کا جانشین چننے کا عمل شروع

کیا جائے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق اس پیش رفت کے بعد کانگریس جماعت کے رہنماؤں کی نئی

دہلی میں ملاقات ہوئی ہے جس میں یہ نکتہ زیر غور ہے کہ آیا سونیا گاندھی پارٹی کی صدر رہیں گی یا نہیں۔سونیا

گاندھی نے یہ اعلان مخالفین کی جانب سے ایک خط سامنے آنے کے بعد کیا جس میں ان کے ناقدین

نے جماعت میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں اور اصلاحات کا مطالبہ کیا ہے۔ پارٹی کی قیادت پر بھی گاندھی

خاندان کی حمایت کرنے پر تنقید کی گئی ہے کیونکہ تقسیم ہند کے بعد سے جماعت کا رہنما گاندھی خاندان کا ہی

کوئی فرد ہوتا ہے۔سونیا گاندھی نے بھی خط پر فوری ردعمل دیتے ہوئے پارٹی کے نئے صدر کے انتخاب کا

مطالبہ کیا ہے تاہم اب بھی جماعت میں کئی حلقے ایسے ہیں جو چاہتے ہیں کہ سونیا گاندھی ہی پارٹی کی صدر

رہیں۔واضح رہے کہ گانگریس جماعت کے 23 سینیئر رہنماؤں کی جانب سے لکھے گئے خط میں کئی مطالبے

کیے ہیں جن میں ایک خودمختار انتخابی اتھارٹی کا قیام اور جماعت کی تنظیم نو کے لیے رہنما اصول مرتب

کرنے کے مطالبے شامل ہیں۔ سونیا گاندھی نے یہ عہدہ 2019 میں عارضی طور اس وقت سنبھالا تھا .

جب ان کے صاحبزادے راہول گاندھی انتخابات میں شکست کے بعد مستعفی ہوگئے تھے۔