سلمان خان

سونم کپورکیساتھ رومانوی سین کیلئے سلمان خان کو راضی کرنے میں 5ماہ لگے

ممبئی (رپورٹنگ آن لائن)2012 میں ریلیز ہونے والی بالی وڈ فلم ‘پریم رتن دھن پایو ‘ کے ڈائریکٹر سورج برجاتیا نے انکشاف کیا ہے کہ اس فلم میں اداکارہ سونم کپور کے ساتھ رومانوی سین کیلئے سلمان خان کو راضی کرنے میں 5 ماہ لگے۔

بالی وڈ فلم ‘پریم رتن دھن پایو ‘ سلمان خان کی ڈائریکٹر سورج برجاتیا کے ساتھ چوتھی فلم تھی، اس سے قبل سلمان خان سورج برجاتیا کی 3 کامیاب فلموں’ میں نے پیار کیا’، ‘ ہم آپ کے ہیں کون’ اور ‘ہم ساتھ ساتھ ہیں ‘ میں ان کے ساتھ کام کرچکے تھے۔

فلم’ پریم رتن دھن پایو ‘ میں اداکارہ سونم کپور نے مرکزی کردار ادا کیا تھا اور اس فلم نے خوب بزنس سمیٹا لیکن اس فلم کے حوالے سے ابتدا میں سلمان خان کو کئی تحفظات رہے۔