سوناکشی سنہا

سوناکشی سنہا کی شادی میں ہندوانہ رسمیں بھی ادا کی گئیں

ممبئی (رپورٹنگ آن لائن) بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا کی بین المذاہب شادی میں ہونے والی ہندوانہ رسم کی تصاویر منظرِ عام پر آگئیں۔جہاں سوشل میڈیا پر سوناکشی کی میرج رجسٹریشن کی تصاویر جاری ہوئیں جو اس بات کی تصدیق کر رہی تھیں کہ دونوں نے سول میرج کی ہے لیکن بعدازاں مختلف تصاویر اور ویڈیوز اس بات کی نفی کرتی دکھیں کیونکہ اداکارہ کی شادی میں متعدد ہندوانہ رسمیں ہوئیں جسکی پہلی دلیل سوناکشی سنہا کی مانگ میں بھرا سندور ہے۔

علاوہ ازیں سوشل میڈیا پر شادی کی رجسٹریشن کے موقع پر ہندوانہ رسم کنیا دان کرتے ہوئے بھی تصاویر وائرل ہورہی ہیں۔تصاویر میں شتروگھن سنہا اور پونم سنہا اپنی بیٹی سوناکشی سنہا کا ہاتھ ان کے دولہا ظہیر اقبال کے ہاتھوں میں دیتے نظر آئے۔وائرل ہونے والی اس تصویر پر سوشل میڈیا صارفین مختلف تبصرے کرتے نظر آرہے ہیں۔

ایک صارف نے طنزیہ انداز اپناتے ہوئے لکھا کہ یہ حلال شادی مبارک ہو۔ متعدد سوشل میڈیا صارف اس تصویر میں شتروگھن اور پونم کے چہروں پر مایوسی اور اداسی پر تبصرہ کرتے دکھے۔ ایک صارف نے لکھا کہ والدین تو خوش نہیں اس شادی سے سب کی شکلیں یہ بتا رہی ہیں۔