جاوید اختر کھچی 90

سول ڈیفنس آفیسر جاوید اختر کھچی کی زیر نگرانی نجی کالج میں سول ڈیفنس ریزیلینس کور میں شمولیت اور فائیر فائٹنگ کے حفاظتی اقدامات کے حوالے سے آگاہی سیشن منعقد کیا گیا

اوکاڑہ ( شیر محمد)سیشن میں طالبعلموں کو ہنگامی حالات سے نمٹنے، خود حفاظتی تدابیر اپنانے اور قومی سطح پر ریزیلینس کور میں شمولیت کی اہمیت سے متعلق آگاہی فراہم کی گئی، اس سلسلہ میں ریزیلینس کور کے اغراض و مقاصد، تربیتی عمل اور رضاکارانہ خدمات کے مواقع پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی، سول ڈیفنس آفیسر جاوید اختر کھچی نے شرکاء کو آگ لگنے کی صورت میں فوری ردِعمل، فائر فائٹنگ آلات کے درست استعمال، انخلاء کے محفوظ طریقہ کار اور ابتدائی حفاظتی اقدامات سے متعلق عملی رہنمائی فراہم کی، آگاہی سیشن کے اختتام پر طلبہ میں فائر سیفٹی اور ہنگامی صورتحال میں ذمہ دارانہ کردار ادا کرنے کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا جبکہ انتظامیہ نے سول ڈیفنس کے ساتھ تعاون اور تربیتی سرگرمیوں کے تسلسل کے عزم کا اظہار کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں