لاہور ہائی کورٹ 115

سول جج کی بیوہ کوسپیشل جوڈیشل الانس جاری نہ کرنے کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

لاہور(رپورٹنگ آن لائن )لاہور ہائیکورٹ نے سول جج کی بیوہ کو سپیشل جوڈیشل الائونس جاری نہ کرنے کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ شوہر نوید اختر بطور سول جج فرائض سر انجام دیتے رہے ،شوہر کے انتقال کے بعد پنشن کے ساتھ سپیشل جوڈیشل الائونس دیا جاتا رہا ہے ،سال 2019سے سال 2022تک سپیشل جوڈیشل الائونس دیا گیا،سال 2022میں اچانک سپیشل جوڈیشل الانس بند کر دیا گیا ہے۔

استدعا ہے عدالت سپیشل جوڈیشل الائونس جاری کرنے کا حکم دے۔سرکاری وکیل نے درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہا سپیشل جوڈیشل الائونس کارکردگی کی بنیاد پر دیا جاتا ہے،سول جج بطور او ایس ڈی کام کرتے رہے ہیں،او ایس ڈی کو سپیشل جوڈیشل الائونس نہیں دیا جا سکتا،سول جج کی بیوہ کو پنشن میں سپیشل جوڈیشل الائونس نہیں دیا جا سکتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں