لاہور( رپورٹنگ آن لائن)سولر پینلز کی قیمتیں مزید کم ہو گئیں، ایک سال کے دوران فی واٹ قیمت 28 روپے تک گر گئی۔ ذرائع کے مطابق مختلف وجوہات کی بنا ء پر سولر پینلز کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے ،
لوکل سپلائرز مزید قیمتیں گرنے کے انتظار میں ہیں،ملک میں بجلی کی بڑھتی قیمتوں کی وجہ سے سو لر پینلز کی خریداری میں اضافہ بھی ہوا ہے، ایک سال کے دوران پاکستان میں8 ہزار میگاواٹ سولر پینل درآمد کئے گئے۔