لاہور (رپورٹنگ آن لائن ) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو ) نے سولر سسٹم پر منتقل بڑے کمرشل وصنعتی صارفین کو ریلیف دینے کافیصلہ کر لیا ، کمپنی نے دو کی جگہ ایک اے ایم آئی سمارٹ میٹر لگانے پرورکنگ شروع کر دی۔
تفصیلات کے مطابق لیسکو نے نیو کنکشنز کے لئے بھی ایک ہی سمارٹ ایل ٹی ٹو او یو میٹر لگانے کی تجویز دیدی، سمارٹ میٹر کی تنصیب سے صارفین کو میٹر کی مد میں 45 ہزار کا ریلیف ملے گا۔ اے ٹی بکس کی مد میں صارفین کو 80ہزار روپے کا ریلیف دیا جا سکے گا، مجموعی طور پرکنکشن لگوانے میں صارفین کو 1لاکھ 25 ہزار کی بچت ہو گی۔
لیسکو چیف رمضان بٹ نے صارفین کی سہولت کے لئے ریلیف دینے کا فیصلہ کیا، بیک اپ میٹر کی جگہ کمپنی کے پاس کنٹرول روم میں ڈیٹا موجود ہو گا، بلنگ میٹر میں خرابی سے کنٹرول روم سے ڈیٹا لے کر معاملہ حل کیا جا سکے گا۔