لاہور جنرل ہسپتال

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو کو حقائق کے برعکس ہے،انتظامیہ لاہور جنرل ہسپتال

لاہور(زاہد انجم سے)لاہور جنرل ہسپتال انتظامیہ نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو کو حقائق کے برعکس قرار دیتے ہوئے وضاحت کی ہے کہ مذکورہ شخص کی اہلیہ کا بر وقت علاج شروع کیا گیا تاہم جب مریضہ کے خاوند کو ایمرجنسی دروازے کے سامنے سے گاڑی ہٹانے کے لئے استدعا کی گئی تو وہ غصے میں آگیا اور جذباتی ہو کر عملے پر الزامات لگانے شروع کر دیے۔ویڈیو میں ڈیوٹی ڈی ایم ایس و دیگر عملہ نظر آ رہا ہے جس سے عیاں ہوتا ہے کہ ڈاکٹرز،نرسز اور پیرا میڈیکس ڈیوٹی پر موجود تھے۔