فواد چوہدری

سوشل میڈیا پر عزتوں سے کھیلا جارہا ہے، پیکا کی حمایت کرتا ہوں ، فواد چوہدری

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پیکا قانون کی مکمل حمایت کرتا ہوں،سیاسی جماعتوں کومیڈیا اصلاحات کے لئے اکٹھا ہونا چاہئیے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں فواد چوہدری نے ٹویٹ میں کہا کہ سوشل میڈیا پرلوگوں کی عزتوں سے کھلواڑ کیا جارہا ہے۔ پیکا قانون کی مکمل حمایت کرتا ہوں۔ فواد چوہدری نے مزید کہا کہ قانون کوبہترکرلیں لیکن یہ کہنا کہ کوئی قانون نہ ہویا ایسا قانون ہوجو نافذ نہ ہوسکے بے تکی بات ہے۔، یہ سیاسی نہیں سماجی معاملہ ہے۔ سیاسی جماعتوں کومیڈیا اصلاحات کے لئے اکٹھا ہونا چاہئیے۔