نمرہ شاہد 10

سوشل میڈیا فالوورز کاسٹنگ کے لیے بڑا پیرا میٹر بن گیا ‘ نمرہ شاہد

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)نامور اداکارہ نمرہ شاہد نے کہا ہے کہ شادی کے بعد انڈسٹری سے 3 سال کا بریک لیا ، میں نے ڈراموں سے علیحدگی کا اعلان نہیں کیا تھا اور نہ ہی میرے پاس کوئی پراجیکٹ تھے۔ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ جب واپس آئی تو حالات بدل چکے تھے اب سوشل میڈیا فالوورز کاسٹنگ کے لیے بڑا پیرا میٹر بن گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں اس رجحان سے متفق نہیں ہوں لیکن سوشل میڈیا فالوورز دیکھ کر ڈراموں میں کاسٹ کرنا ایک حقیقت بن گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ انڈسٹری میں جانبداری اور لابی حقیقت ہے جن سے بار بار آپ کو نمٹنا پڑتا ہے، آپ دیکھیں کہ کوئی لڑکی نئی آئی ہے اور بڑے پراجیکٹ کررہی ہے کیونکہ وہ پی آر میں اچھی ہے جبکہ اس کا پہلا پراجیکٹ اچھا نہیں رہا۔

اداکارہ نے کہا کہ میں نے دس سال میں کوئی 25 سے 30 ڈرامے کیے ہوں گے تو کوئی ایک دو ایسے ہوں جس کے پوسٹر پر میری تصویر لگی ہوگی۔نمرہ شاہد نے کہا کہ میری ٹائٹل پر تصویر نہیں لگتی اور جواب آتا ہے کہ چینل نہیں چاہتا کہ آپ کی تصویر لگے کیونکہ پراجیکٹ بھی بیچنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں