لاہور (رپورٹنگ آن لائن) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ سود حرام ہے لیکن ملک میں سودی نظام چل رہا ہے ، امت کے تمام مسلک کو اکٹھا کرنے کی آج اہم ضرورت ہے، پیپلز پارٹی اور ن لیگ ایک کونسل ہے جس میں شعیہ سنی سب ایک ہیں لیکن دینی جماعتوں میں ایسا نہیں۔
اپنے ایک بیان میں امیر جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ ہم نے قرآن پر ایمان لایا اور قرآن کا فیصلہ ہے جو اللہ کے فیصلوں پر عمل نہیں کرتے وہ کامیاب نہیں ہوسکتے، پانامہ کیس کے دوران میں ایک سو گیاراں دن تک کبھی کسی وکیل کی زبان پر بسم اللہ نہیں سنا۔ سراج الحق نے کہا ہے کہ اعلی عدلیہ میں دنیا بھر کی کتابیں تھیں لیکن قرآن نہیں تھا، سود حرام ہے لیکن ملک میں سودی نظام چل رہا ہے، برطانیہ میں بڑی مسجد قائم ہے اس میں نماز پڑھنے سے روکا نہیں جاتا، اس فرعونی نظام کے خلاف کھڑے ہونے کا وقت آ گیا ہے، آج دنیا میں اسلامی نظام کے نفاذ کی ضرورت دین کو پھیلنے سے مغربی دنیا نہیں روکتی۔