اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)سوئی ناردرن نے رمضان المبارک میں سحرو افطار کے اوقات میں مکمل گیس فراہمی کا اعلان کیا ہے ۔سوئی ناردرن ترجمان کے مطابق سحر و افطار کے اوقات میں فل پریشر کے ساتھ گیس سپلائی کے لیے ہنگامی اقدامات کئے ہیں،گھریلو صارفین کو سحری کے وقت ڈھائی بجے سے صبح 6 تک بلاتعطل گیس ملے گی۔سوئی ناردرن کے مطابق افطار میں شام 4 سے رات 9 بجے تک بلا تعطل گیس فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔
سوئی ناردرن کے مطابق سحرو افطار کے اوقات کے علاوہ بھی گھریلو صارفین کو گیس فراہمی جاری رہے گی۔ بیان کے مطابق گیس پریشر کے مسائل کو فوری حل کرنے کے لیے مانیٹرنگ ٹیمز تشکیل دے دی گئیں ۔ بیان میں کہاگیاکہ رمضان میں گیس فراہمی کی شکایت کے حل کے لیے کنٹرول روم قائم کیا جائے گا،صارفین سحر و افطار کے اوقات میں گیس کے ضیاع کو سے احتیاط کریں۔








