لاہور (ر پورٹنگ آن لائن) سوئی نادرن گیس کمپنی نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں گیس کنکشن کے کوٹہ میں 50 فیصد کمی
کردی ہے۔ جس کے بعد گیس کے گھریلو صارفین کو کنکشن کے حصول کے لئے ساڑھے تین سال تک انتظار کرنا پڑے گا۔
کمپنی ذرائع کے مطابق اس وقت صرف لاہور میں گیس کنکشن کے لئے دی گئی زیر التوا درخواستوں کی تعداد 3 لاکھ سے
تجاوز کر گئی ہے۔ جبکہ کمپنی اس وقت صرف جنوری 2017 تک جمع کروائی جانے والی درخواستوں پر گیس کنکشن فراہم
کر رہی ہیں جبکہ 2017ء کے بعد جمع کروائی جانے والی درخواستوں پر ساڑھے تین سال بعد گیس کنکشن فراہم کئے جائیں گے۔
یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل سوئی نادرن گیس کمپنی گھریلوں صارفین کو ڈیڑھ سال
بعد گیس کنکشن فراہم کردیتی تھی۔