شیخ رشید 17

سن کر حیران رہ گیا ہوں میرا نام دوبارہ ای سی ایل میں ہے ‘ شیخ رشید

راولپنڈی (رپورٹنگ آن لائن )سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ میں یہ سن کر حیران رہ گیا ہوں کہ میرا نام دوبارہ ای سی ایل میں ہے حالانکہ اس عرصے میں میں نے ایسی کوئی بات بھی نہیں کی ۔انسداد دہشتگردی کی خصوی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ اس اقدام کے خلاف ہائیکورٹ جائیں گے اور اپنی آئینی و قانونی جدوجہد کے ذریعے سے نام ای سی ایل سے نکلوائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ میرا نام پہلے ای سی ایل میں تھا لیکن نکال دیا گیا تھا اوراب دوبارہ ڈال دیا گیاہے ۔وکیل سے مشاورت کی ہے اور فیصلہ ہوا ہے کہ اس کے خلاف ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی جائے گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں