ممبئی (رپورٹنگ آن لائن)بالی ووڈ کے سینئر اداکار سنی دیول 66 برس کے ہوگئے، سالگرہ کا کیک بیٹوں کرن اور راج ویر دیول کے ساتھ کاٹا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے سینئر اداکار سنی دیول 66 برس کے ہوگئے، دونوں بیٹے والد کے ہمراہ کیک کاٹنے کی تقریب میں موجود تھے، سنی دیول نے سالگرہ پر سفید شرٹ، ہرا ہیٹ پہنا ہوا تھا،
کیک کاٹنے سے پہلے انہوں نے بھنگڑا بھی ڈالا، کرن اور راج ویر نے والد کو اپنے ہاتھوں سے کیک کھلایا۔بچوں نے سوشل میڈیا اکائونٹس سے بھی والد کو مبارک باد دی۔بوبی دیول نے بھی بڑے بھائی کو سالگرہ کی مبارک باد دی اور انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی۔