لاہور (رپورٹنگ آن لائن) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ سنی اتحاد کونسل احتجاج کرنا چاہتی ہے تو کرے، یہ ان کا حق ہے۔ جمعہ کو لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ جمعہ کا دن ہے، اس لیے پنجاب اسمبلی کا اجلاس جلدی بلایا گیا ہے۔
سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ ممبرز کی آسانی کیلئے اجلاس کا وقت تبدیل کیا گیا، جلد اجلاس بلانے کا لاہور ہائیکورٹ میں ہونے والی سماعت سے کوئی تعلق نہیں۔