ریسکیو اسٹیشن 26

سنٹرل ریسکیو اسٹیشن اوکاڑہ پر ضلع بھر کی مختلف یونین کونسلز کی کمیونٹی ایمرجنسی ریسپانس ٹیموں کے درمیان مقابلہ جات کاانعقاد کیا گیا

اوکاڑہ
( شیر محمد)سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر (ستارہِ و تمغہ امتیاز) کی خصوصی ہدایات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال کی سربراہی میں سینٹرل ریسکیو اسٹیشن اوکاڑہ میں ضلع کی تمام تحصیلوں کی یونین کونسل کے تربیت یافتہ رضاکاروں کیCERT کے درمیان CADRE چیلنج منعقد کروایا گیا۔ اس سے پہلے تمام تحصیلوں نے اپنی متعلقہ تحصیلوں میں بھی مقابلہ جات کا انعقاد کیا اور بہترین قرار پانے والی یونین کونسل CERT ٹیموں نے سنٹرل ریسکیو اسٹیشن میں ہونے والے مقابلہ جات میں حصہ لیا۔

چیلنج میں کسی بھی ہنگامی صورت حال میں مریضوں کی درجہ بندی کرنا، ابتدائی طبی امداد دینا، آگ لگنے کی صورت میں بروقت کاروائی کر کے آگ کو بجھانا، بلڈنگ گرنے کی صورت میں مریضوں کی تلاش اور نکالنے کی کوشش کرنا، ڈوبنے والے یا تیز بہاؤ والے پانی میں پھنس جانے والے شخص کو بچانے کا عملی مظاہرہ کر کے دکھایا گیا۔ اس موقع پر ٹیموں کی درجہ بندی ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسرز اوکاڑ، دیپالپور اور رینالہ خورد نے کی۔
یونین کونسل 67 تحصل رینالہ خورد کی ٹیم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی جو آئندہ ماہ ایمرجنسی سروسز اکیڈمی میں ہونے والے سالانہ رضاکاروں کے مقابلوں میں ضلع اوکاڑہ کی نمائندگی کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں