کرپشن کا راج

سنٹرل جیل ساہیوال اور اوکاڑہ جیل میں کرپشن کا راج،سپیشل برانچ کی رپورٹ رپورٹنگ نیوز نے حاصل کر لی

جعفر بن یار

سپیشل برانچ کی جانب سے مختلف جیلوں میں کرپشن کی شکایات پر رپورٹس بنانے کا سلسلہ جاری ہے،وزیر اعلی پنجاب کے حکم پر سپیشل برانچ کے اہلکاروں کو جیلوں میں تعینات کیا گیا یے.

کرپشن کی رپورٹس تیار کر کے وزیر اعلی پنجاب کو بھجوائی جاتی ہیں.

ذرائع نے رپورٹنگ نیوز کو بتایا ہے کہ چند روز قبل سپیشل برانچ نے سنٹرل جیل ساہیوال اور اوکاڑہ جیل سے متعلق سورس رپورٹس تیار کی تھیں.


سپیشل برانچ کے مطابق ساہیوال جیل اور اوکاڑہ جیل میں بہت زیادہ کرپشن کی جا رہی ہے،ماہانہ لاکھوں روپے کرپشن کی مد میں کمائے جا رہے ہیں.

جیل میں داخل ہوتے ہی ملازمین کرپشن شروع کر دیتے ہیں،سپیشل برانچ نے اپنی سورس رپورٹ میں کرپشن کرنے والے ملازمین کا ذکر بھی کیا ہے.

سپیشل برانچ نے رپورٹ آئی جی جیل اور محکمہ داخلہ پنجاب کو بھجوائی ہے،،جس پر آئی جی جیل کی جانب سے ساہیوال جیل اور اوکاڑہ جیل سے متعدد افسران و ملازمین کو معطل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا.


جبکہ محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے دونوں جیلوں کے سپرنٹنڈنٹس حضرات کو معطل کرنے کے احکامات جاری کئے گئے.

سپیشل برانچ کی رپورٹ کے بعد محکمہ جیل کے ڈی آئی جی طارق بابر نے بھی ساہیوال جیل کا وزٹ کیا اور معاملے کی انکوائری کی.