سنو ۔۔۔ زندگی بھیک سے نہیں ملتی زندگی آگے بڑھ کر چھینی جاتی ہے۔عابد حسین مغل

اوکاڑہ ( شیر محمد)پشاور سے کراچی تک 5 نومبر سے شروع ہونے والا ٹرین مارچ علاقائی صحافیوں کے حقوق اور مسائل کے حل کیلئے کیا جا رہا ہے پشاور سے کراچی تک تمام صحافی متحد ہوں اور اپنے حقوق کیلئے باہر نکلیں ٹرین مارچ کا حصہ بنیں اور اپنے حقوق کے حصول اور مسائل کے حل کیلئے اپنی آواز بلند کریں اوکاڑہ کی عظیم دھرتی کے عظیم سپوت، صحافیوں کی شان، سینئر صحافی، مرکزی سیکرٹری جنرل ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان عابد حسین مغل نے سٹی پریس کلب رجسٹرڈ اوکاڑہ میں ایک اجلاس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ یاد رکھیں زندگی بھیک سے نہیں ملتی زندگی آگے بڑھ کر چھینی جاتی ہے .

عابد حسین مغل نے کہا کہ ہم سب کچھ کرنا جانتے ہیں مگر ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے مسائل کا حل آئینی و قانونی اور دستوری طریقے سے ہو جائے اس لئے آر یو جے پاکستان نے ٹرین مارچ کا فیصلہ کیا لہٰذا اب میری پشاور سے کراچی تک تمام صحافی بھائیوں سے گزارش ہے کہ آپ ٹرین مارچ کا حصہ بنیں اور اس ٹرین مارچ کو کامیاب بنانے میں اپنا حصہ ڈالیں اور اپنا مثبت کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان ہر صحافی کو ساتھ لے کر چلنا چاہتی ہے.

انہوں نے یہ بھی کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ بڑے بڑے پریس کلبوں پر جب بھی کوئی کڑا وقت آیا علاقائی صحافی بڑے بڑے نام نہاد پریس کلبوں اور بڑی پگڑیوں والے صحافیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہوئے مگر علاقائی سطح کے صحافیوں کیلئے بڑے پریس کلبوں اور توند والے صحافیوں نے آج تک کیا کیا.

لہٰذا اب اپنے حقوق کیلئے علاقائی صحافیوں کو خود سے اٹھنا پڑے گا اور اپنے حقوق اور مسائل کیلئے خصوصی طور پر آواز بلند کرنا پڑے گی لہٰذا آر یو جے پاکستان کا پلیٹ فارم تمام صحافیوں کیلئے حاضر ہے نکلیں، آئیں اور ٹرین مارچ کا حصہ بن کر صحافی بھائیوں کے اس اہم عمل کو کامیاب بنائیں۔