ایرانی سپریم لیڈر 85

سنوار کی شہادت محور مزاحمت کو نہیں روکے گی،ایرانی سپریم لیڈر

تہران(رپورٹنگ آن لائن)ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ حماس کے رہنما یحیی سنوار کی شہادت محور مزاحمت کو نہیں روکے گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق اپنے ایک بیان میں آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ حماس زندہ ہے اور زندہ رہے گی، یحیی سنوار کی موت سے ہونے والا نقصان بلاشبہ تکلیف دہ ہے۔

آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ یحیی سنوار مزاحمت اور جدوجہد کا چمکتا ہوا چہرہ تھے، وہ پختہ عزم کے ساتھ جابر اور جارح دشمن کے خلاف ڈٹ گئے تھے۔انہوں نے کہا کہ یحیی سنوار نے 7 اکتوبر کو دشمن کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچایا تھا۔آیت اللہ خامنہ ای نے یہ بھی کہا کہ اہم شخصیات کی شہادت کے باوجود محور مزاحمت آگے بڑھتا رہے گا، ہم ہمیشہ مخلص جنگجووں اور مزاحمت کاروں کے ساتھ رہیں گے۔
٭٭٭٭٭

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں