کراچی (رپورٹنگ آن لائن) سند ھ ہائی کورٹ نے جعلی سرمایہ کاری اسکیمز اور آن لائن فراڈ کے کیس میں 7 ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کردی ۔
سندھ ہائیکورٹ میں جعلی سرمایہ کاری اسکیمز اور آن لائن فراڈ کے کیس میں 7 ملزمان کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ اے ڈی لیگل شیراز راجپر ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ ملزمان کیخلاف شہریوں سے فراڈ کے واضح شواہد موجود ہیں۔ ملزمان جعلی کال سینٹر اور جعلی سرمایہ کاری کی اسکیمز چلا رہے تھے۔ شہریوں کو غیر قانونی منصونوں میں سرمایہ کاری کا جھانسہ دیکر فراڈ کیا گیا۔
ملزمان کے قبضے سے مشینیں اور متعدد کارڈز برآمد ہوئے۔ عدالت نے ریمارلس دیئے کہ ملزمان کیخلاف الزامات سنگین نوعیت کے ہیں۔ بادی النظر میں ملزمان کیخلاف شواہد موجود ہیں۔ ابتدائی مرحلے پرملزمان کو ضمانت دینے کا جواز نہیں بنتا۔ عدالت نے 7 ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کردیں۔








