سندھ ہائیکورٹ 16

سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ نے شہید کوٹہ پر پولیس میں بھرتیوں کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا

کراچی (سندھ ہائی کورٹ) سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ نے شہید کوٹہ پر پولیس میں بھرتیوں کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ کے روبرو شہید کوٹہ پر پولیس میں بھرتیوں کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزار طارق خان نے کہا کہ مجھے سن کوٹہ پر 2016 میں اے ایس آئی بھرتی کیا گیا۔ میرے بعد اسی کوٹہ پر انسپکٹر اور اس سے اوپر کی آسامیوں پر بھی بھرتیاں کی گئیں۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے موقف دیا کہ بظاہر تو درخواستگزار کی بھرتی بھی غلط ہوئی۔

اے ایس آئی کی بھرتی بھی کمیشن کے ذریعے ہوتی ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ تم خود کیوں اپنی نوکری کے پیچھے پڑے ہو۔ درخواستگزار نے کہا کہ کسی کو اے ایس آئی اور کسی کو انسپکٹر بھرتی کرنا امتیازی سلوک ہے۔ مجھے بھی بالائی رینک پر بھرتی کیا جائے یا پھر انہیں بھی نکالا جائے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے ایڈیشنل آئی جی کی سربراہی میں کمیٹی بنائی جاسکتی ہے۔ عدالت نے درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں