کراچی(رپورٹنگ آن لائن)سندھ ہائی کورٹ نے پولیس کولاپتا شہریوں کی بازیابی کراکر 9 اکتوبر تک رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔
پیرکوسندھ ہائیکورٹ میں تھانہ سائٹ کے علاقے سے 8 سال سے لاپتا سمیت چھ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ تفتیشی افسر نے کہا کہ محمد یوسف کی گمشدگی کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ شہری کی بازیابی کے لیے مختلف اداروں کو خطوط لکھے ہیں، مزید مہلت دی جائے۔اقبال مارکیٹ کے علاقے سے لاپتا لڑکی بسمہ کی بازیابی کے لیے کوشش کی جارہی ہے۔
عدالت نے شہری محمد یوسف، بسمہ اور اصرار احمد سمیت دیگر کی بازیابی کے لیے ایک مہنے کی مہلت دے دی۔عدالت نے پولیس کو لاپتا شہریوں کی بازیابی کراکر 9 اکتوبر تک رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ لاپتا شہری عامر شہراز کے اہلخانہ نے بازیابی کی درخواست واپس لے لی۔