سندھ ہائیکورٹ 47

سندھ ہائی کورٹ نے پی آئی اے کی متوقع نجکاری کیخلاف درخواست مسترد کردی

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)سندھ ہائی کورٹ نے پی آئی اے کی متوقع نجکاری کیخلاف درخواست مسترد کردی۔سندھ ہائیکورٹ میں پی آئی اے کی متوقع نجکاری کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے پی آئی اے کی متوقع نجکاری کیخلاف درخواست عدالت نے مسترد کردی۔ جاویداقبال سابق لا افسر نے کہا کہ مجھے سنے بغیر درخواست کو مسترد کیا گیا ہے۔

میں سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل فائل کروں گا۔ دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ پارلیمنٹ کی منظوری کے بغیرنجکاری روکی جائے۔ پی آئی اے کے اثاثوں کی تخمینہ بہت کم لگایا جارہا۔ پی آئی اے کو 2016 میں بھی پبلک لمیٹڈ کمیٹی بنانے کی کوشش کی گئی تھی۔ پی آئی اے کی نجکاری کو غیرقانونی اورغیرآئینی قرار دیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں