سندھ ہائیکورٹ 73

سندھ ہائی کورٹ نے عدالت سے فرار ہونے والے ملزمان غنی چانڈیو اور سرمد میرانی کی ضمانت بحال کردی

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)سندھ ہائیکورٹ میں دہشتگردی اور ریاست کیخلاف لوگوں کو اکسانے کے مقدمے میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت سے فرار ہونے والے ملزمان غنی چانڈیو اور سرمد میرانی کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔

وکلا صفائی حسیب جمالی اور عامر نواز وعائچ ایڈووکیٹس نے موقف دیا کہ غنی امان چانڈیو اور سرمد میرانی کیخلاف بے بنیاد مقدمہ بنایا گیا ہے۔ ایک ملزم کو گھر سے اور ایک کو اسپتال سے گرفتار کیا گیا۔

عدالت نے ملزمان کی ضمانت منظورکرلی۔ چیف جسٹس ظفراحمد خان راجپوت نے ریمارکس دیئے کہ ملزمان کی ٹرائل کورٹ سے منسوخ ہونے والی ضمانت بحال کی جاتی ہے۔ ملزمان انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت سے ضمانت مسترد ہونے کے بعد فرار ہوگئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں