سندھ ہائیکورٹ

سندھ ہائی کورٹ نے سندھ سول کورٹس ترمیمی ایکٹ کیخلاف درخواست عدم پیروی پر مسترد کردی

کراچی (رپورٹنگ آن لائن) سندھ ہائی کورٹ نے سندھ سول کورٹس ترمیمی ایکٹ کیخلاف درخواست عدم پیروی پر مسترد کردی ہے ۔

سندھ ہائیکورٹ میں سندھ سول کورٹس ترمیمی ایکٹ کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزار سہیل حمید ایڈوکیٹ نے موقف دیا کہ سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ ہائیکورٹ ضلع عدالتوں کا کردار ادا کررہی ہیں۔ قائم مقام چیف جسٹس جنید غفارنے ریمارکس دیئے کہ یہ آپ غلط بات کررہے ہیں۔

ہائی کورٹ مختلف دائرہ اختیار استعمال کرتی ہے۔ آپ جس فیصلے کی بات کررہے ہیں وہ اس وقت کے حساب سے تھی۔ ویسٹ پاکستان کے بعد ہائی کورٹ کا معاملہ صوبائی ہوگیا ہے۔ 2018 میں سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں تمام تفصیل دی ہے۔ دراکواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ ہائی کورٹ سے سول کیسز کی ضلعی عدالتوں میں منتقلی وفاق کا اختیار ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آپ 1955 کا فیصلہ پڑھ رہے ہیں، اسکے بعد والے فیصلے بھی پڑھیں۔

کسٹم اپیلنٹ ٹریبونل ہائی کورٹ کے اختیارات استعمال کرتے ہیں۔ اسکا مطلب یہ نہیں کہ ٹریبونل کا فیصلہ ہائی کورٹ کا فیصلہ ہوگا۔ کسٹم ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف اپیل ہائی کورٹ سنتی ہے۔ آپ آج کی تاریخ میں قانون بتادیں ہم آپ کے ساتھ ہیں۔ درخواستگزار سہیل حمید ایڈووکیٹ عدالت کو مطمئن نا کرسکے۔ میں مزید اس درخواست کو نہیں چلا رہا۔ عدالت نے درخواستگزار کی جانب سے عدم پیروی پر درخواست مسترد کردی۔