سندھ ہائیکورٹ

سندھ ہائی کورٹ نے جعلی ٹیکس انوائس بنا کر فراڈ کرنے کے مقدمے میں ملزم فیاض کی درخواست ضمانت منظور کرلی

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)سندھ ہائی کورٹ نے جعلی ٹیکس انوائس بنا کر فراڈ کرنے کے مقدمے میں ملزم فیاض کی درخواست ضمانت منظور کرلی ہے ۔

سندھ ہائیکورٹ میں جعلی ٹیکس انوائس بنا کر فراڈ کرنے کے مقدمے میں ملزم فیاض کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے ملزم کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔

عدالت نے ملزم کو 3 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا۔ استغاثہ کے مطابق ٹرائل کورٹ نے ملزم کی درخواست قبل از گرفتاری مسترد کردی تھی۔ ملزم پر تاجر اسلم فاروق کا سیلز ٹیکس ریجسٹریشن پروفائل اکانٹ ہیک کیا تھا۔ ملزم کو 16 جنوری کو گرفتار کیا گیا تھا۔