جوڈیشل الاؤنس 53

سندھ ہائی کورٹ نے ای چالان کیخلاف کے خلاف مرکزی مسلم لیگ کی درخواست پر 15جنوری تک حکومت سندھ سے جواب طلب کرلیا

کراچی (رپورٹنگ آن لائن) سندھ ہائی کورٹ نے ای چالان کیخلاف کے خلاف مرکزی مسلم لیگ کی درخواست پر 15جنوری تک حکومت سندھ سے جواب طلب کرلیا ۔

سندھ ہائیکورٹ میں مرکزی مسلم لیگ کراچی کی ای چالان کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزار کے وکیل مدثر اقبال چوہدری نے موقف دیا کہ انفراسٹرکچر کے بغیر بھاری ای چالان عوام پر ظلم ہے۔ عدالت نے سرکاری وکیل سے مکالمہ میں کہا کہ بغیر مکنیزم کے نظام کو کیسے نافذ کیا گیا، عدالت کو مطمئن کریں۔ سندھ حکومت کے وکیلوں نے عدالت میں جواب پیش کرنے کیلئے مزید مہلت مانگ لی۔ عدالت نے ریمارلس دیئے کہ اپنی میٹنگز میں یہ بات رکھیں کہ یہ نوٹیفکیشن کیسے نافذ العمل ہے۔

عدالت نے 15 جنوری تک حکومت سندھ سے جواب طلب کرلیا۔ سندھ ہائیکورٹ نے درخواست پر حکومت سندھ سے جواب طلب کر رکھا تھا۔ مرکزی مسلم لیگ کے وکیل مدثر اقبال چوہدری غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ عوام کی امیدیں عدالت ہی سے وابستہ ہیں۔ مرکزی مسلم لیگ نے عوامی مفاد کے لیے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ عدالتیں عوام کو ریلیف ضرور فراہم کریں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں