سندھ ہائیکورٹ

سندھ ہائی کورٹ، 2سگے بھائیوں کی بازیابی سے متعلق درخواست کی سماعت،ایک بھائی بازیاب ،دوسرے سے متعلق پولیس سے رپورٹ طلب

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)سندھ ہائیکورٹ میں 2سگے بھائیوں کی بازیابی سے متعلق درخواست کی سماعت،4ماہ سے لاپتا شہری شیراز بازیاب ہوکر عدالت پہنچ گیا،عدالت نے لاپتا شہری شیراز کی بازیابی پر اطمینان کا اظہارکیااوردوسرے بھائی سیلان کی بازیابی سے متعلق سے پولیس سے رپورٹ طلب کرلی۔

جمعرات کو سندھ ہائیکورٹ میں ماڑی پور کے علاقے سے 2 سگے بھائیوں کی بازیابی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ 4ماہ سے لاپتا شہری شیراز بازیاب ہوکر عدالت پہنچ گیا۔عدالت نے لاپتا شہری شیراز کی بازیابی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ عدالت نے دوسرے بھائی سیلان کی بازیابی سے متعلق سے پولیس سے رپورٹ طلب کرلی۔درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ جو شہری واپس آگیا ہے.

تفتیشی افسر کو ہدایت کی جائے اس کا بیان ریکارڈ کریں۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ شہری کی بازیابی سے متعلق درخواست دائر کی گئی تھی بیان کے لیئے مجسٹریٹ کے پاس درخواست دائر کی جاسکتی ہے۔ عدالت نے مزید سماعت 3 ہفتوں کے لیے ملتوی کردی۔ درخواستگزار کے وکیل کے مطابق دونوں سگے بھائی تھانہ ماڑی پور کی حدود سے لاپتا ہوگئے تھے۔