سندھ ہائیکورٹ 32

سندھ ہائی کورٹ،کراچی ایئرپورٹ خودکش حملہ سہولت کاری کیس، ملزمہ گل نسا کی درخواست ضمانت مسترد

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)سندھ ہائیکورٹ نے کراچی میں ایئرپورٹ کے قریب غیرملکیوں پر خودکش حملے میں سہولت کاری کے کیس میں گرفتار ملزمہ گل نسا کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔

پراسیکیوشن کے مطابق ملزمہ پر جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب غیرملکیوں پر خودکش حملے میں سہولت کاری کا الزام ہے، ملزمہ خودکش حملہ آور شاہ فہد کے حب سے کراچی میں داخلے کے وقت گاڑی میں ساتھ بیٹھی تھی۔ملزمہ کے وکیل شوکت حیات ایڈووکیٹ نے کہا کہ ملزمہ کے خلاف کوئی شواہد نہیں ہیں، ملزمہ کے کسی کالعدم تنظیم سے تعلق کے بھی شواہد نہیں ہیں۔

عدالت میں وکیل صفائی نے کہا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں نظر آنے والی خاتون گل نسا نہیں ہے۔پراسیکیوشن نے کہاکہ کیس میں سہولت کاری کے الزام میں ملزم جاوید بھی گرفتار ہے۔واضح رہے کہ 6 اکتوبر کے خود کش حملے میں 2 چینی شہری ہلاک ہوگئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں