کراچی(رپورٹنگ آن لائن)سندھ ہائیکورٹ نے این آئی سی ایچ میں چیف فزیوتھراپسٹ کی پوسٹ پر عدم تقرری سے متعلق توہین عدالت کی درخواست پر وزیر اعلی سندھ و دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے یکم ستمبر تک جواب طلب کرلیا۔
جمعہ کو سندھ ہائیکورٹ میں این آئی سی ایچ میں چیف فزیوتھراپسٹ کی پوسٹ پر عدم تقرری سے متعلق توہین عدالت کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ عدالت نے 13 جنوری 2025 کی ڈاکٹر سوریش کمار چیف تھراپسٹ تقرر کرنے کا حکم دیا تھا جس پر تاحال عمل نہیں ہوا۔
وزیر اعلی سندھ و دیگر کے توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔ عدالت نے توہین عدالت کی درخواست پر وزیر اعلی سندھ و دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے یکم ستمبر تک جواب طلب کرلیا۔