کراچی(رپورٹنگ آن لائن)سندھ ہائیکورٹ نے لطیفی ہائوسنگ سوسائٹی میںجعلی انتخابی رزلٹ کیخلاف درخواست پرفریقین کو نقول فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔
جمعہ کوسندھ ہائیکورٹ میں لطیفی ہائوسنگ سوسائٹی میں کے جعلی انتخابی رزلٹ کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ رجسٹرار کواپریٹو سوسائٹی کے مطابق جنرل باڈی کے فیک رزلٹ سے کوئی تعلق نہیں ہے، درخواست گزار کے وکیل شفیق احمد ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ سوسائٹی میں ہائی رائز بلڈنگ بنانے کے لیئے فیک رزلٹ بنایا گیا۔سوسائٹی میں 3 سال سے الیکشن نہیں ہوئے۔
شادی لان کا مالک ریحان سوسائٹی کو دوحصوں میں تقسیم کرنا چاہتا ہے۔عدالت نے فریقین کو نقول فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔جعلی انتخابی رزلٹ کیخلاف امتیاز علی سمیت55 ممبران نے درخواست دائر کی ہے۔









