گیس بندش 133

سندھ ہائیکورٹ کافاطمہ جناح کالونی میں پورشنزپرفوری کام روکنے کا حکم

کراچی (رپورٹنگ آن لائن) سندھ ہائی کورٹ نے فاطمہ جناح کالونی میں رہائشی پورشنز پر فوری کام روکنے کا حکم دے دیا ۔ سندھ ہائی کورٹ میں فاطمہ جناح کالونی،جمشیدکالونی میں غیرقانونی تعمیرات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے کو غیر قانونی پورشنز کے خلاف فوری کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے اور عدالت نے سب رجسٹرار کو پورشن کی سب لیز سے بھی روک دیا ہے۔

عدالت نے ایس بی سی اے کو45 روز میں عمل درآمد یقینی بنانے کا حکم دیا اور ان پورشنز کو پانی، بجلی، گیس فراہم کرنے سے بھی روک دیا۔ عدالت نے فاطمہ جناح کالونی میں رہائشی پورشنز پر فوری کام روکنے کا حکم دے دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں