سندھ ہائیکورٹ

سندھ ہائیکورٹ نے لاپتہ شہری کی بازیابی کی درخواست پرکیس اے وی سی سی حکام کو بھیجنے کی ہدایت

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)سندھ ہائیکورٹ نے لاپتہ شہری کی بازیابی کی درخواست پرکیس اے وی سی سی حکام کو بھیجنے کی ہدایت کردی ۔

جمعرات کو سندھ ہائی کورٹ میں گلشن اقبال سے لاپتہ شہری کی بازیابی کی درخواست پرسماعت ہوئی۔دوران سماعت تفتیشی افسر نے کہاکہ شہری کو اغوا کیا گیا، والدہ نے اغواکاروں کے نام بھی بتائے،عدالت نے درخواست مسترد کردی، کہا کہ یہ مِسنگ پرسن کا نہیں، اغوا برائے تاوان کا کیس ہے۔سندھ ہائی کورٹ میں گلشن اقبال کی حدود سے لاپتہ شہری کی بازیابی کی درخواست کی سماعت ہوئی۔

سماعت کی درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ عدالتی حکم پر حاحال عملدرآمد نہیں کیا گیا، شہری کی گمشدگی کی ایف آئی آر کو بھی داخل کردیا گیا ہے۔وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اہلخانہ کوجس نمبرسے فون کال موصول ہوئی وہ نمبربھی دے دیا ہے۔تففیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ عدالت کی ہدایت پرلاپتا شہری کی والدہ کا بیان ریکارڈ کیا گیا، والدہ نیبتایا گمشدگی کیبعد نامعلوم افراد کی کال موصول ہوئی۔

تفتیشی افسر نے کہا کہ والدہ نے اغواکاروں کے نام بھی بتائے،اغواکاروں کو10لاکھ روپے تاوان بھی ادا کیا گی۔ عدالت نے قرار دیا کہ یہ مِسنگ پرسن کا نہیں، اغوا برائے تاوان کا کیس ہے، عدالت نے شہری کی گمشدگی کے خلاف درخواست مسترد کرتے ہوئے لاپتہ شہری کا کیس اے وی سی سی حکام کو بھیجنے کی ہدایت کردی۔