سندھ ہائیکورٹ

سندھ ہائیکورٹ نے سینٹرل جیل سے شہری کی گمشدگی کیس میں سینئرسپرنٹنڈنٹ حسن ستہو کو ملزم نامزد کر دیا

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)عدالت نے سینٹرل جیل سے شہری کی گمشدگی کیس میں سینئرسپرنٹنڈنٹ حسن ستہو کو ملزم نامزد کر دیا۔ کیس کے تفتیشی افسر نے ملزم حسن ستہو کے خلاف چالان متعلقہ عدالت میں جمع کرانے کی یقین دہانی کرا دی۔تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ کسی دباوے بغیر ہر حال میں تحقیقات کرکے اپنی رپورٹ جمع کراوں گا۔

سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل حسن سہتو کی جانب سے جاوید میر ایڈووکیٹ نے سندھ ہائی کورٹ میں وکالت نامہ جمع کرا دیا۔جاوید میرایڈووکیٹ نے دلائل میں کہا کہ گذشتہ سماعت پرعدالت نے تفتیشی افسر کو حسن سہتو کے خلاف چالان جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔وکیلِ حسن سہتو نے کہا کہ تفتیشی افسر بغیر کسی تفریق کے حسن سہتو کے خلاف کیس کا چالان جمع کرائیں۔ تفتیشی افسر کے پاس شواہد ہوں یا نا ہوں۔

درخواست گزار نے عدالت میں بیان دیا کہ لاپتا طاہرزمان موچکو تھانے کے کیس بری کیا گیا تھا مگر جیل سے رہا نہیں کیا گیا۔ پتا چلا ہے کہ سنئیر سپرینڈینٹ سینٹرل جیل نے بیٹے کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوالے کر دیا ہے۔وکیل محمد ہارون شیخ نے دلائل میں کہا کہ طاہر زمان 2018 سے رہائی کے بعد جیل کے اندر سے لاپتا ہوا۔ دیگر لاپتا شہری واپس آ چکے ہیں، طاہر زمان غائب ہے۔سندھ ہائی کورٹ نے سینٹرل جیل سے لاپتا شہری طاہر زمان کی بازیابی سے متعلق درخواست کی مذید سماعت 3 مارچ تک ملتوی کردی۔