سندھ ہائیکورٹ 146

سندھ ہائیکورٹ نے رکن قومی اسمبلی علی وزیر کی ایک اور مقدمے میں ضمانت منظور کر لی

کراچی(رپورٹنگ آن لائن) سندھ ہائیکورٹ نے رکن قومی اسمبلی علی وزیر کی ایک اور مقدمے میں ضمانت منظور کرلی۔سندھ ہائیکورٹ نے ضمانت کے عوض علی وزیر کو پانچ لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔

عدالت کاکہنا تھا کہ ملزمان محسن داوڑ، منظورپشتین اورڈاکٹر جمیل کو گرفتار کرنے کی کوشش نہیں کی گئی جب کہ مقدمے میں نامزد تین ملزمان کی ضمانت کو بھی چیلنج نہیں کیا گیا۔

رکن قومی اسمبلی علی وزیر پر اشتعال انگیز تقاریر کے الزام میں تین مقدمات درج ہیں جن میں سے دو میں ان کی ضمانت منظور ہوچکی ہے۔علی وزیر کے خلاف مقدمات شاہ لطیف اورسہراب گوٹھ کے تھانوں میں درج ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں